مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سردار سلیم حیدر نے لاہور میں ایرانی قونصل خانے کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستانی حکومت اور عوام کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات کے دوران گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے اسلامی دنیا کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش چل رہی ہے، اتحاد کی طاقت سے ایسے عناصر کو شکست دی جا سکتی ہے، پاکستان کا ایران کے ساتھ نہ ٹوٹنے والا محبت کا گہرا رشتہ ہے۔
آپ کا تبصرہ