27 جون، 2025، 8:08 AM

شہید حاج رمضان فلسطینی مزاحمت کے بڑے پشت پناہ تھے، حماس

شہید حاج رمضان فلسطینی مزاحمت کے بڑے پشت پناہ تھے، حماس

فلسطینی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ شہید جنرل حاج رمضان فلسطینی مقاومت کے بڑے حامی اور پشت پناہ تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک تعزیتی بیان میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے جنرل شہید سعید ایزدی المعروف حاج رمضان کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور انہیں فلسطینی مزاحمت کی پشت پناہی کا ایک مضبوط ستون قرار دیا ہے۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم مجاہد کمانڈر حاج رمضان کی شہادت پر عرب و اسلامی امت کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔ وہ ایک ایسے وقت میں صہیونی حکومت کے بزدلانہ حملے کا نشانہ بنے جب وہ اسلامی جمہوری ایران کی سرزمین پر خدمت انجام دے رہے تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حاج رمضان نے شب و روز مسئلہ فلسطین کی خدمت میں گزارے اور صہیونی حکومت کے خلاف مزاحمت کی طاقت کو مضبوط کرنے کے لیے انتھک کوششیں کیں۔ اگرچہ ان کی شہادت ایک دردناک سانحہ ہے، لیکن ان کا خون دیگر شہداء کی طرح آزادی کی راہ میں چراغ بن کر روشن رہے گا۔

حماس نے ایرانی قیادت، عوام اور شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ایران کی تاریخی استقامت اور فلسطین کی حمایت پر خراج تحسین پیش کیا۔

بیان کے اختتام پر کہا گیا کہ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ اس شہید کمانڈر اور ان تمام افراد پر رحم فرمائے جو راہِ قدس میں شہید ہوئے، اور انہیں جنت میں جگہ عطا فرمائے اور فلسطین کے لیے ان کی خدمات کا بہترین صلہ دے۔

News ID 1933918

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha