مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کرنل علی اکبر کریم پور نے کہا کہ صوبہ ہمدان کے پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس کی چوبیس گھنٹے اور انتھک کوششوں سے، 6 غدار کی نشاندہی کی گئی جو موساد کی جاسوسی سروس کے مذموم مقاصد کو انجام دینے کی کوشش کر رہے تھے اور انہیں رازان، نہاوند اور ہمدان کے شہروں میں گرفتار کیا گیا۔
علی اکبر کریم پور کے مطابق ان افراد کو "غدار عناصر" قرار دیا گیا ہے جو آن لائن سرگرمیوں کے ذریعے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے، اسلامی نظام کی ساکھ کو متاثر کرنے اور اس کی شبیہ کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد کی سرگرمیوں کا مقصد سوشل میڈیا کے ذریعے رائے عامہ کو انقلاب اسلامی ایران کے خلاف اکسانا تھا۔
آپ کا تبصرہ