25 جون، 2025، 9:45 PM

ایران کے وزیر دفاع چین پہنچ گئے

ایران کے وزیر دفاع چین پہنچ گئے

ایرانی وزیر دفاع جنرل عزیز نصیر زادہ چین کے شہر چینگداؤ پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسی خبررساں ادارے راشا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایران کے وزیر دفاع جنرل عزیز نصیرزاده چین کے شہر چینگداؤ پہنچ گئے ہیں۔ وہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یہ اجلاس کل بروز جمعرات منعقد ہوگا، جس میں خطے کی سیکیورٹی، دفاعی تعاون، اور رکن ممالک کے درمیان مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دورہ چین کے دوران، وزیر دفاع عزیز نصیرزاده اجلاس سے خطاب کریں گے اور تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

یہ دورہ ایران کی علاقائی سیکیورٹی پالیسی اور بین الاقوامی دفاعی تعاون میں سرگرم کردار کی ایک اہم کڑی سمجھا جا رہا ہے۔

News ID 1933889

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha