21 جون، 2025، 4:23 AM

ایرانی میزائیل حملوں کے بعد حیفہ میں بڑی شپنگ کمپنی کی بندش

ایرانی میزائیل حملوں کے بعد حیفہ میں بڑی شپنگ کمپنی کی بندش

ڈینش شپنگ کمپنی نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث اسرائیل کے حیفا بندرگاہ پر جہازوں کی آمد معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسہ کی رپورٹ کے مطابق، ڈینش شپنگ کمپنی نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث اسرائیل کے حیفا بندرگاہ پر جہازوں کی آمد معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی میزائیل حملوں کے بعد حیفہ میں بڑی شپنگ کمپنی کی بندش

 کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ملازمین، مال اور جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ مرسک نے مزید بتایا کہ وہ علاقے کی سیکیورٹی صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے اور فی الحال حیفا کی بندرگاہ کی طرف کوئی کشتی روانہ نہیں کرے گی۔

کمپنی اپنے صارفین کے لیے متبادل راستوں کی فراہمی پر بھی کام کر رہی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا اداروں جیسے رائٹرز، سی ٹریڈ میرٹائم نیوز اور ٹریڈ اسکرینر نے اس فیصلے کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق شمالی مقبوضہ علاقوں میں کشیدگی اور حیفا پر حالیہ حملے اس اقدام کی بنیادی وجوہات ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ مرسک نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں پر اپنے آپریشنز معطل کیے ہیں، لیکن موجودہ بحران نے سمندری نقل و حمل پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔

News ID 1933707

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha