21 جون، 2025، 1:53 AM

84 فیصد ایرانی صیہونی دشمن پر میزائل حملے کے حامی

84 فیصد ایرانی صیہونی دشمن پر میزائل حملے کے حامی

ایک سروے کے مطابق، تقریباً 84 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ صیہونی حملے کا بہترین جواب، جوہری مراکز، فوجی مراکز اور اس کے انفراسٹرکچر پر حملہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی براڈکاسٹنگ کارپوریشن ریسرچ سنٹر کے سربراہ محسن شاکری نژاد نے IRIB نیوز چینل پر صیہونی جارحیت سے آگاہی کے لئے عوام کا ایرانی ٹی وی نیٹ ورک پر اعتماد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 84 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ صیہونی حملے کا بہترین جواب، جوہری مراکز، فوجی مراکز اور اس کے انفراسٹرکچر پر حملہ ہے۔ جبکہ بعض دیگر کا کہنا ہے کہ جواب سفارت کاری کے ذریعے ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 84 فیصد جواب دہندگان نے صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف اسلامی حکومت کے میزائل جواب کی حمایت کی اور 86 فیصد کا خیال ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر میزائل صنعت کی ترقی ضروری ہے۔

News ID 1933705

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha