مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر کیا گیا حملہ ایک بزدلانہ اور دہشت گردانہ اقدام ہے، جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ل یہ حملہ صرف ایک عمارت پر نہیں، بلکہ لوگوں کے جاننے کے حق، سچ تک رسائی اور آزاد میڈیا پر حملہ ہے۔ یہ وہی میڈیا ہے جو فلسطینی عوام کی مظلومیت کی آواز بن کر، صہیونی حکومت کے جرائم اور مغربی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کررہا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دہشت گردانہ حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دشمن، ایران کے میڈیا کی سچ بولنے والی اور بیداری پھیلانے والی کوششوں سے خوفزدہ ہے کیونکہ آج خطے اور دنیا میں مقاومت کا بیانیہ غالب آ رہا ہے۔ سچ کی آواز کو خاموش نہیں کیا جا سکتا۔ دشمن چاہے میڈیا کی عمارتوں پر بمباری کرے، وہ سچ کو ختم نہیں کر سکتا۔
سپاہ پاسداران نے کہا کہ ہم نیوز چینل کے ان تمام صحافیوں اور کارکنوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے حملے کے باوجود اپنا کام جاری رکھا، خصوصاً بہادر میزبان خاتون امامی کو، جنہوں نے اس نازک وقت میں بھی لائیو نشریات جاری رکھ کر اپنے فرض کو بخوبی نبھایا۔
آپ کا تبصرہ