15 جون، 2025، 8:53 AM

ایرانی حملے جاری رہیں گے، شدت میں اضافہ ہوگا، الجزیرہ کو اعلی ایرانی عہدیدار کا انٹرویو

ایرانی حملے جاری رہیں گے، شدت میں اضافہ ہوگا، الجزیرہ کو اعلی ایرانی عہدیدار کا انٹرویو

اعلی ایرانی دفاعی عہدیدار نے صہیونی حکومت کے خلاف حملوں میں تیزی لانے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ایران کئی مہینوں تک جنگ کے لئے تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الجزیرہ نے ایک اعلیٰ ایرانی سکیورٹی اہلکار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایران نے اسرائیل کے خلاف اپنے حملوں میں شدت لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایران خود کو ایک طویل مدت کی جنگ کے لیے تیار کر رہا ہے۔

ایرانی اہلکار، جس کا نام یا عہدہ ظاہر نہیں کیا گیا، نے کہا کہ ایران جنگ کا آغاز کرنے والا نہیں تھا، لیکن ہم ہی اس جنگ کے اختتام کا وقت طے کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر صہیونی حکومت کی جارحیت کا سلسلہ جاری رہا تو ایران اپنے جوابی اقدامات کو مزید وسعت دے گا۔

اہلکار نے زور دیا کہ ایران اپنی قوم اور سرزمین کا اسرائیلی بربریت کے خلاف دفاع کرتا رہے گا اور اس راہ میں پیچھے نہیں ہٹے گا۔

انٹرویو کے دوران ایرانی اہلکار نے امریکی پالیسیوں پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب فیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ میں ہے کہ کیا وہ امریکی قوم کے مفادات اور ٹیکسوں کو نیتن یاہو کی ہوسِ اقتدار پر قربان کرے گا؟

News ID 1933525

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha