مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کے چھوٹے بیٹے، آوینیر نتانیاہو کی شادی کی تقریب ایک بار پھر مؤخر کر دی گئی ہے۔
چند روز قبل عبرانی ویب سائٹ وائی نیٹ نے رپورٹ کیا تھا کہ صہیونی حکام نے شادی کی تقریب کے مقام پر فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کہ "رونیت" نامی علاقے میں واقع ہے۔ یہ علاقہ مقبوضہ فلسطین کے مرکزی حصے میں واقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آوینیر نتن یاہو کی شادی تقریباً گزشتہ ایک سال سے سیکیورٹی خدشات اور میزائل حملوں کے خوف کے باعث ملتوی ہوتی آرہی ہے، اور اب ایک بار پھر اسی وجہ سے مؤخر کردی گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ