9 جون، 2025، 5:17 PM

میڈلین پر قبضے کی اسرائیلی کاروائی بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

میڈلین پر قبضے کی اسرائیلی کاروائی بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ "میڈلین" انسانی ہمدردی کے تحت امدادی مشن پر روانہ ہوئی تھی تاکہ غزہ پر عائد غیرقانونی محاصرے کو توڑا جا سکے۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیلی فوج کی جانب سے امدادی جہاز "میڈلین" کو روکے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کشتی غیرمسلح عام شہریوں کو لے کر انسانی امداد کے مشن پر تھی اور اس کا راستہ روکنا بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل بطور قابض قوت، بین الاقوامی قانون کے تحت اس بات کا پابند ہے کہ وہ غزہ میں موجود شہریوں کو خوراک اور ادویات تک رسائی فراہم کرے۔

واضح رہے کہ امدادی کشتی میڈلین نے گزشتہ اتوار اٹلی کے جنوبی جزیرے سیسیلی سے روانگی اختیار کی تھی، جس پر ۱۲ بین الاقوامی انسانی حقوق کے کارکن سوار تھے۔

ان کا مقصد غزہ کا محاصرہ توڑنا اور امدادی سامان پہنچانا تھا، تاہم آج اسرائیلی افواج نے کشتی کو اس کے تمام مسافروں سمیت روک لیا۔

News ID 1933320

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha