9 جون، 2025، 2:52 PM

امدادی جہاز "میڈلین" پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، اسلامی جہاد موومنٹ

امدادی جہاز "میڈلین" پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، اسلامی جہاد موومنٹ

فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ نے اسرائیل کی جانب سے میڈلین جہاز پر حملے کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام بین الاقوامی ادارے کشتی کے مسافروں کی سلامتی کے ذمہ دار ہیں۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے میڈلین جہاز پر قبضے کو ایک بین الاقوامی جرم قرار دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  انسانی حقوق کے کارکنوں نے عالمی ضمیر کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے دنیا کی سب سے ظالم فوج کے سامنے غزہ کے مظلوم عوام کے لئے آواز اٹھائی۔

جہاد اسلامی نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے گرفتار کیے گئے انسانی حقوق کے کارکنوں نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان تمام قوموں اور حکومتوں کو، جواب دے دیا ہے جو صہیونیوں کے سامنے خوف اور کمزوری کا مظاہرہ کرتی ہیں۔

اس تحریک نے تمام حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں کو ذمہ دار ٹھہرایا کہ وہ کشتی کے مسافروں کی سلامتی یقینی بنائیں اور ان کی آزادی کا تحفظ کریں۔

 فلسطین کے حامی انسانی حقوق کے کارکنوں کو غزہ لے جانے والے جہاز میڈلین کو چند گھنٹے قبل اسرائیلی فوج نے محاصرے میں لیا اور اس کے مسافروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے ایک سکئورٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ صیہونی کمانڈوز نے میڈلین کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور اسے اشدود بندرگاہ کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے!
 

News ID 1933315

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha