4 جون، 2025، 3:39 PM

تہران میں دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر گرفتار، بم دھماکے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، پولیس ترجمان

تہران میں دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر گرفتار، بم دھماکے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، پولیس ترجمان

ایرانی پولیس کے ترجمان نے انسداد دہشت گردی یونٹ کی کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے تہران میں دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کی گرفتاری سے آگاہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پولیس کے ترجمان منتظر المہدی نے کہا کہ حالیہ دنوں میں پولیس کے انسداد دہشت گردی یونٹ کی ایک پیچیدہ کارروائی کے دوران دہشت گرد گروہ داعش سے وابستہ عناصر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد عناصر  ملک میں تخریب کاری، بم دھماکوں اور خودکش کاروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ایرانی پولیس کے ترجمان نے واضح کیا کہ اس آپریشن میں دہشت گردوں کے سرغنہ سمیت 13 خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا  اور دہشت گردوں سے خودکش جیکٹیں اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس دہشت گرد نیٹ ورک کے بارے میں مزید تفصیلات سے جلد ہی آگاہ کیا جائے گا۔

News ID 1933201

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha