31 مئی، 2025، 10:07 PM

امریکی ایلچی کی تجویز پر ثالثوں کو اپنے ردعمل سے آگاہ کیا، حماس

امریکی ایلچی کی تجویز پر ثالثوں کو اپنے ردعمل سے آگاہ کیا، حماس

حماس نے امریکی نمائندے کی حالیہ تجویز پر ثالثوں کو اپنے ردعمل سے آگاہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کی تجویز پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ قومی سطح پر مشاورت کے بعد فلسطینی عوام کے مصائب و آلام سے متعلق اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے، اسلامی مزاحمتی تحریک  نے امریکی حکومت کے نمائندے اسٹیو وٹکوف کی حالیہ تجویز پر متعلقہ ثالثوں کو اپنے ردعمل سے آگاہ کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک نے مستقل جنگ بندی، غزہ کی پٹی سے صیہونی افواج کی مکمل دستبرداری اور فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد تک رسائی کو یقینی بنانے کی صورت میں مجوزہ جنگ بندی معاہدے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

 بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مجوزہ معاہدے کے دائرہ کار میں، 10 صیہونی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جو مزاحمت کی تحویل میں تھے اور ابھی تک زندہ ہیں، اس کے علاوہ، 8 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں بھی حوالے کی جائیں گی، جس کے بدلے متعدد فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

News ID 1933113

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha