31 مئی، 2025، 9:14 PM

کوئٹہ کے نواحی علاقے میں بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ کے نواحی علاقے میں بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی منگل میں قبائلی رہنما پر ہونے والے حملے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پولیس کے مطابق ہنہ اور ڑک کے علاقے کلی منگل میں قبائلی رہنما پر نامعلوم افراد کی جانب سے بم حملہ کیا گیا، جس میں قبائلی رہنما بھی زخمی ہوئے۔

واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو زخمی دوران علاج دم توڑ گئے۔

دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروپ نے قبول نہیں کی تاہم پولیس اور لیویز نے شواہد اکھٹے کر کے اطراف میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

News ID 1933109

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha