مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ذرائع ابلاغ میں ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ معاہدے کے بارے میں قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عراقچی نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے مابین ممکنہ معاہدے کے بارے میں میڈیا میں جاری قیاسآرائیاں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خلوص نیت سے ایک ایسا سفارتی حل چاہتا ہے جو تمام فریقین کے مفادات کا تحفظ کرے لیکن ایسا معاہدہ تب ہی ممکن ہے جب تمام پابندیاں مکمل طور پر ختم کی جائیں اور ایران کے جوہری حقوق خاص طور پر یورینیم کی افزودگی کو تسلیم کیا جائے۔
انہوں نے تاکید کی کہ معاہدہ اور فیصلہ مذاکرات کی میز پر ہوتے ہیں۔ خبروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے معاہدہ نہیں ہوتا۔
آپ کا تبصرہ