مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا: غزہ میں بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی اور 50 ہزار سے زائد افراد کی شہادت ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ یوکرین اور غزہ کے معاملے کوئی دوہرا معیار نہیں ہو سکتا اور اس سلسلے میں ہمیں یکساں موقف اپنانا چاہیے۔
ہسپانوی وزیر اعظم نے کہا کہ ہم یورپی یونین کے تمام ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے کو معطل کر کے ہتھیاروں کی برآمدات پر پابندی لگائیں۔
سانچیز کا یہ ردعمل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چار یورپی ممالک اسپین، آئرلینڈ، سلووینیا اور ناروے نے ایک مشترکہ بیان میں فلسطین کی اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کا مطالبہ کیا تھا۔
ان ممالک نے یہ بھی اعلان کیا کہ آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا دو ریاستی حل پر عمل درآمد اور مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ہوگا۔
اس سے قبل ہسپانوی پارلیمنٹ نے اکثریتی ووٹ سے صیہونی رژیم کو اسلحے کی فروخت روک دی تھی۔
آپ کا تبصرہ