مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، بوسنیا اور ہرزیگوینا کے دارالحکومت سراجیوو میں ہونے والے غزہ ٹریبونل کے شرکاء نے فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت پر زور دیا۔
سرائیوو میں غزہ ٹریبونل کے حتمی بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم فلسطینی عوام کے ہر طرح کی جدوجہد بشمول مسلح مزاحمت،کے حق کا اعادہ کرتے ہیں، جیسا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے تصدیق کی ہے۔
غزہ ٹربونل کے حتمی بیان میں زور دیا گیا ہے کہ ہم غزہ میں جاری نسل کشی کو چھپانے اور اشتعال انگیز پروپیگنڈا پھیلانے میں بہت سے میڈیا اداروں کے شرمناک کردار کی مذمت کرتے ہیں۔
سرائیوو میں قائم غزہ ٹریبوبنل کے بیان میں مزید کہا گیا کہ فلسطینی عوام کا حق خود ارادیت قابل بحث نہیں، چونکہ یہ ایک واضح اور بنیادی حق ہے۔
آپ کا تبصرہ