مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بن گورین ہوائی اڈے، مقبوضہ تل ابیب اور حیفا کی بندرگاہ پر نئے میزائل اور ڈرون حملے سے آگاہ کیا ہے۔
انہوں نے اس ہائبرڈ آپریشن کے بارے میں کہا: مظلوم فلسطینی عوام اور مزاحمت کی حمایت میں صہیونی دشمن کے بن گوین ہوائی اڈے کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا اور اللہ تعالی کی مدد سے آپریشن کامیاب رہا۔
یحیی سریع نے مزید کہا کہ اس حملے کے بعد لاکھوں صہیونی پناہ گاہوں کی طرف بھاگ گئے اور ہوائی اڈے پر پروازیں معطل رہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ، یمنی مسلح افواج کے ڈرون یونٹ نے تل ابیب اور حیفہ میں اسرائیلی دشمن کے دو اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
یحییٰ سریع نے خبردار کیا کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی جارحیت میں اضافہ ہورہا ہے اور قابض فوج نہتے عوام کے خلاف وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کر رہی جب کہ دنیا نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ اپنی بہادرانہ مزاحمت اور آزاد باشندوں کے ساتھ پوری قوم کا دفاع کر رہا ہے اور خدا تعالی کی مدد سے یمن غزہ کی حمایت میں آپریشنز جاری رکھے گا۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے زور دیا کہ جب تک غزہ کی پٹی کے خلاف جارحیت بند نہیں ہوتی اور اس کا محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا تب تک یمن کی انتقامی کاروائیاں جاری رہیں گی۔
آپ کا تبصرہ