19 مئی، 2025، 8:00 PM

غزہ کے باشندوں کو تیسرے ملک میں منتقل کیا جائے گا! صیہونی وزیر کی ہرزہ سرائی

غزہ کے باشندوں کو تیسرے ملک میں منتقل کیا جائے گا! صیہونی وزیر کی ہرزہ سرائی

قابض صیہونی رژیم کے وزیر خزانہ نے آج ایک تقریر میں دعویٰ کیا کہ فوج غزہ کی پٹی کے باقی حصوں کو تباہ کر دے گی!

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی وزیر خزانہ سموٹریچ نے کہا کہ قابض رژیم غزہ کو مکمل تباہ کردے گی!

انہوں نے مزید کہا کہ حماس کو کوئی امداد نہیں دی جائے گی، اور جو بھی ایسا کہتا ہے وہ جھوٹ بول رہا ہے۔

سموٹریچ نے کہا کہ ماضی میں جو کچھ ہوا اسے نہیں دہرایا جائے گا، اور صرف ادویات اور خوراک کی کم سے کم مقدار غزہ میں داخل ہوگی۔

اس انتہا پسند صہیونی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ آخری یرغمالی کی واپسی تک ہمیں غزہ میں پانی تک داخل نہیں ہونے دینا چاہیے۔

  انہوں نے دعویٰ کیا کہ غزہ کے باشندوں کو پٹی کے جنوب میں منتقل کیا جائے گا اور وہاں سے انہیں کسی تیسرے ملک میں آباد کیا جائے گا!
اسرائیلی رژیم نے غزہ کی پٹی کو خوراک اور انسانی امدادی کی ترسیل پر پابندی عائد کرتے ہوئے شدید محاصرہ کر رکھا ہے جس پر مختلف بین الاقوامی اداروں کی جانب سے اسے خبردار کیا گیا ہے۔

قابل غور ہے کہ مغربی ممالک غاصب رژیم کی کھلی حمایت کر رہے ہیں جب کہ عالمی برادری غزہ میں جاری نسل کشی پر خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔

News ID 1932796

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha