13 مئی، 2025، 10:55 AM

"آپریشن سندور" مکمل نہیں ہوا، جنگ بندی صرف ایک عارضی وقفہ ہے، مودی کا انتباہ

"آپریشن سندور" مکمل نہیں ہوا، جنگ بندی صرف ایک عارضی وقفہ ہے، مودی کا انتباہ

بھارتی وزیراعظم نے ملکی سیکورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن سندور مکمل نہیں ہوا اور موجودہ جنگ بندی عارضی وقفہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب میں واضح کیا ہے کہ بھارت پاکستان کے ایٹمی دھمکیوں یا دباؤ کے آگے ہرگز نہیں جھکے گا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور ابھی مکمل نہیں ہوا اور موجودہ جنگ بندی صرف ایک عارضی وقفہ ہے۔ پاکستان کے آئندہ چند دنوں میں ہونے والے اقدامات کا بغور جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل کی کارروائیوں کا انحصار ان ہی حرکات پر ہوگا۔

انہوں نے بھارتی بری، بحری اور فضائی افواج کے ساتھ ساتھ بارڈر سیکیورٹی فورس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے جوابی حملوں کے دوران ملک کا بھرپور دفاع کیا گیا۔ 

نریندر مودی نے کہا کہ تمام افواج اب بھی مکمل الرٹ ہیں۔ بھارتی فوج نے دنیا کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ وہ ہر چیلنج کے لیے تیار ہے۔

News ID 1932629

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha