مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس میں ایران کے سفیر کاظم جلالی نے ماسکو میں 29ویں روس آٹو موٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز نمائش (MIMS آٹو موبیلٹی) کی افتتاحی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے آٹو انڈسٹری کے شعبے میں دوطرفہ تعاون پر زور دیا۔
انہوں نے ایران اور روس کے درمیان جامع اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط اور ایران یوریشین اقتصادی یونین کے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ، رواں سال ایران اور روس کے درمیان تعلقات کی ترقی میں تیزی آرہی ہے۔
جلالی نے کہا کہ ایران میں گاڑیوں کی سالانہ پیداوار تقریباً 1.2 ملین ہے اور تہران نے سپئر پارٹس کی صنعت میں بہت ترقی کی ہے اور آج ملک میں سپئر پارٹس بنانے والی 1500 سے زائد کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی آٹو شو کی افتتاحی تقریب میں میری موجودگی کا پیغام یہ ہے کہ ہم سپئر پارٹس کی صنعت میں اپنے تعاون کو بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔
روس آٹو موٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز نمائش (MIMS) آج سے 15 مئی تک جاری رہے گی۔
آپ کا تبصرہ