مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا چوتھا دور ملتوی ہونے کے بعد جلد دوبارہ شروع ہورہا ہے۔ فریقین ایک معاہدے پر متفق ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔
اسی حوالے سے ایک امریکی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ صدر ٹرمپ ایران سے معاہدے کے حوالے سے نہایت سنجیدہ اور مخلص ہیں۔
امریکی اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ واشنگٹن یہ یقینی بنائے گا کہ ایران کبھی بھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ تہران کے ساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کی امید رکھتا ہے اور یہ بھی چاہتا ہے کہ مشرق وسطی میں دیرپا امن قائم ہو۔
آپ کا تبصرہ