9 مئی، 2025، 11:37 AM

جعلی خبریں بنانا منافقین کی عادت ہے، ایٹمی سائٹ کے بارے جھوٹی خبر پر ایران کا شدید ردعمل

جعلی خبریں بنانا منافقین کی عادت ہے، ایٹمی سائٹ کے بارے جھوٹی خبر پر ایران کا شدید ردعمل

اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے ایران میں ایٹمی سائٹ کی موجودگی کے بارے میں منافقین کی خبر کو من گھڑت قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن نے ایران میں مبینہ ایٹمی سائٹ سے متعلق امریکی میڈیا کی رپورٹ پر شدید ردعمل ظاہر  کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے نمائندہ مشن نے سوشل ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ منافقین کا طریقۂ کار یہی ہے کہ وہ جعلی رپورٹوں کو بظاہر انٹیلیجنس معلومات کے طور پر پیش کرکے مغربی خفیہ ایجنسیوں خصوصا امریکہ کو فراہم کرتا ہے تاکہ خود کو معتبر ظاہر کرسکے۔

ایرانی مشن نے مزید کہا ہے کہ اپنے اعتبار پر سوالات اٹھنے پر منافقین مغربی ممالک کے وسائل سے فائدہ اٹھا کر پروپیگنڈوں کا نیا سلسلہ شروع کرتے ہیں۔

News ID 1932529

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha