7 دسمبر، 2010، 1:46 PM

رامین مہمانپرست

مغربی ممالک کو ایرانی سائنسدانوں کے قتل کے بارے میں جواب دینا چاہیے

مغربی ممالک کو ایرانی سائنسدانوں کے قتل کے بارے میں جواب دینا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کو ایرانی سائنسدانوں کے قتل کے بارے میں جواب دینا چاہیے کہ وہ ایران کی پرامن حرکت کے جواب میں ایرانی سائنسدانوں کو دہشت گردی کا نشانہ کیوں بنا رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ مغربی ممالک کو ایرانی سائنسدانوں کے قتل کے بارے میں جواب دینا چاہیے  کہ وہ ایران کی پرامن  حرکت کے جواب میں ایرانی سائنسدانوں کو دہشت گردی کا نشانہ کیوں بنا رہے ہیں۔ انھوں نے جنیوا میں ہونے والے گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کا انحصار مذکورہ ممالک کی رفتار پر منحصر ہے اگر وہ ایٹمی ایجنسی کے قوانین میں رہ کر گفتگو کریں کریں تو یقینی طور پر گفتگو نتیجہ خیز ثابت ہوگی لیکن اگر وہ اپری ماضی کی رفتار پر قائم رہے  تو مذاکرات سے کوئي خاص نتیجہ بر آمد نہیں ہوگا۔ رامین مہمانپرست نے کہا کہ ایران مغربی ممالک کے دباؤ میں آکر اپنے قومی مفادات کا ہر گز سودا نہیں کرےگا۔ مہمانپرست نے کہا کہ ایرانی سائنسدانوں کے قتل میں امریکی ، اسرائیلی اور برطانوی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں اور انھوں نے ایرانی سائنسدانوں کے نام بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ذریعہ حاصل کئے ہیں جس کے بعد صاف ظاہر ہوگیا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں بعض انسپکٹر مغربی ممالک کے جاسوس بھی ہیں اور اس بات سے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کا وقار مجروح ہوا ہے۔

News ID 1206049

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha