23 اپریل، 2025، 5:03 PM

ایران کے بارے میں امریکہ کا موقف واضح نہیں، زیادہ انتظار نہیں کر سکتے، روس

ایران کے بارے میں امریکہ کا موقف واضح نہیں، زیادہ انتظار نہیں کر سکتے، روس

ویانا میں روس کے نمائندے کا کہنا ہے کہ ایران کے بارے میں امریکہ کا موقف غیر واضح ہے، مذاکرات میں پیش رفت کے لئے زیادہ انتظار نہیں کیا جاسکتا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں بین الاقوامی اداروں کے لئے روس کے مستقل نمائندے میخائل الیانوف نے ایران کے حوالے سے امریکی موقف کی عدم شفافیت پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ "ایران کا موقف واضح ہے، بدقسمتی سے، ہم امریکی موقف کے لئے ایک جیسی تعریف استعمال نہیں کر سکتے۔ آئیے انتظار کریں، لیکن ہم زیادہ انتظار نہیں کر سکتے۔

ایرانی صدر نے پیر کے روز اس بات پر زور دیا کہ اگر ایران کے قومی مفادات کا احترام کیا جائے تو تہران امریکہ کے ساتھ برابری کی پوزیشن سے جوہری معاہدے تک پہنچنے کے لیے تیار ہے۔"

News ID 1932115

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha