21 اپریل، 2025، 7:32 PM

امریکا کا جولانی رژیم کے لئے نرم گوشہ، جلد ہی ایک وفد واشنگٹن روانہ ہوگا!

امریکا کا جولانی رژیم کے لئے نرم گوشہ، جلد ہی ایک وفد واشنگٹن روانہ ہوگا!

جولانی رژیم کا ایک اعلی سطحی وفد آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکہ کا دورہ کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام پر قابض جولانی رژیم کے وزراء کا ایک وفد آئندہ ماہ امریکہ کا دورہ کرے گا۔ یہ دورہ گزشتہ دو دہائیوں میں اور شام کی سابقہ ​​حکومت کے خاتمے کے بعد کسی شامی وفد کا امریکہ کا پہلا دورہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جولانی رژیم کے وزیر خارجہ اسد شیبانی کی سربراہی میں ایک سیاسی وفد نیویارک جائے گا جب کہ مالیاتی وفد واشنگٹن جائے گا جس کی سربراہی وزیر خزانہ محمد یسر برنیہ اور حکومت کے مرکزی بینک کے گورنر عبدالقادر حصریہ کریں گے۔

کہا جاتا ہے کہ یہ دورہ امریکہ اور شام کے اقتدار پر قابض جولانی رژیم کے درمیان تعاون بڑھانے کی غرض سے کیا جا رہا ہے!

امریکی محکمہ خارجہ نے شام کے وزراء کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے ویزے جاری کیے ہیں، جو شام پر قابض نئی رژیم پر سے پابندیاں ہٹانے کی جانب ایک قدم ہے۔

امریکہ نے اس سے قبل محمد الجولانی کی گرفتاری کے لیے 10 ملین ڈالر کے انعام کا اعلان کیا تھا، جب وہ دہشت گرد گروہ ہیئت تحریر الشام کے سربراہ تھے، تاہم شام کے اقتدار پر ان کے قبضہ کے بعد یہ انعام منسوخ کر دیا گیا تھا۔

 اس کے علاوہ دو روز قبل امریکی کانگریس کے متعدد نمائندوں نے شام پر قابض نئے حکمرانوں سے ساز باز کے لئے دمشق کا دور کیا!

قابل غور ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا ڈھول پیٹنے والا امریکہ داعش اور تحریر الشام جیسے تکفیری جتھوں کی حمایت کرتا ہے جو کہ اس ملک کی عالمی منافقت کا واضح ثبوت ہے۔

News ID 1932067

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha