21 اپریل، 2025، 1:07 PM

تل ابیب اور پیرس کے تعلقات میں گہری دراڑ، فرانسیسی ارکان پارلیمنٹ کا صہیونی رویے پر شدید ردعمل

تل ابیب اور پیرس کے تعلقات میں گہری دراڑ، فرانسیسی ارکان پارلیمنٹ کا صہیونی رویے پر شدید ردعمل

صہیونی حکومت کی جانب سے فرانسیسی اراکین پارلیمنٹ کے ویزے منسوخ کرنے کے بعد صدر میکرون سے صہیونی حکومت کے حوالے سے سخت موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی حکومت کی جانب سے 27 فرانسیسی اراکین پارلیمنٹ کے ویزے منسوخ کرنے کے بعد اسرائیل اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات میں شدید تناؤ پیدا ہوگیا ہے۔

صہیونی اخبار یدیعوت آحارونوت نے انکشاف کیا ہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکرون کی جانب سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے عندیے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں نمایاں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ردعمل میں فرانسیسی پارلیمنٹ کے 27 ارکان کے ویزے اس وقت منسوخ کر دیے جب مذکورہ وفد مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے دورے کی تیاری کررہا تھا۔ ویزے کی منسوخی پر فرانسیسی ارکان پارلیمنٹ نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے صدر میکرون سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف واضح اور سخت مؤقف اپنائیں۔

واضح رہے کہ یہ تمام ارکان فرانسیسی بائیں بازو سے تعلق رکھتے ہیں، اور ان کی متوقع آمد سے چند روز قبل ہی اسرائیلی حکام نے ان کا ویزا منسوخ کردیا ہے۔ اسرائیل نے اس اقدام کے لیے ایک ایسے قانون کا سہارا لیا ہے جو صہیونی حکام کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ ان افراد کی ملک میں داخلے پر پابندی لگاسکتے ہیں جو اسرائیلی حکومت کے ساتھ غیردوستانہ رویہ رکھتے ہیں۔

News ID 1932056

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha