مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے مقدس شہر مشہد میں مقیم پاکستانی ثقافتی اور میڈیا شخصیات نے مشہد کے میونسپل تعلقات عامہ و بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر جنرل، سید محمد مشتاقیان سے ملاقات کی۔ نشست کا مقصد ایران اور پاکستان کے درمیان ثقافتی و میڈیا تعلقات کو فروغ دینا تھا۔
سید محمد مشتاقیان نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان ہمسایہ اور دوست مسلمان ممالک ہیں جن کے درمیان ثقافتی روابط کی ایک خاص اہمیت ہے۔ دونوں ملکوں کے میڈیا اور ثقافتی کارکنان عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور دوستی کے پیغام کو عام کرنے میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔
نشست کے دوران مشہد میں مقیم پاکستانی شاعر اہل بیت کو اعزازی سند پیش کر کے خراج تحسین پیش کیا گیا۔
نشست کے شرکاء نے زور دیا کہ میڈیا اور ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
آپ کا تبصرہ