مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملوں میں اضافے اور معصوم بچوں اور خواتین کے وحشیانہ قتل عام کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے بین الاقوامی اداروں کی متعدد حالیہ دستاویزی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری غزہ میں نسل کشی کے جرائم کی روک تھام کے لئے فوری اقدام کرے۔
بقائی نے مزید کہا کہ صیہونی حکام اور پالیسی سازوں کو ان جرائم کے ارتکاب کے پر عالمی عدالت انصاف میں سزا ملنی چاہیے۔
انہوں نے تمام حکومتوں، بین الاقوامی تنظیموں اور انسانی حقوق کے اداروں بالخصوص سلامتی کونسل سے اس نسل کشی اور معصوم فلسطینیوں کے قتل عام کو روکنے کے لیے فیصلہ کن اور فوری اقدام کا مطالبہ کیا۔
آپ کا تبصرہ