مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران امریکہ مذاکرات بالواسطہ ہی رہیں گے، تاہم فی الحال عمان کی میزبانی میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کے اگلے دور اور مقام کے بارے میں بات چیت جاری ہے۔
بقائی نے اس بات پر زور دیا کہ مذاکرات کے مقام سے قطع نظر، عمان ثالث کے طور پر اپنا کلیدی کردار جاری رکھے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات جہاں بھی ہوں گے، عمان ہی فریقین کے درمیان رابطہ کاری کی ذمہ داری ادا کرے گا۔
آپ کا تبصرہ