مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمدباقر قالیباف نے اسلامی ممالک کی پارلیمانی سربراہان کو عید سعید الفطر کی مبارک باد دی ہے۔
قالیباف نے اپنے پیغام میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسلامی ممالک اور مسلمانوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
انہوں نے مسلم اقوام کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے فروغ، مظلوموں کی حمایت اور ظلم کے خلاف جدوجہد کو ناگزیر قرار دیا۔
آپ کا تبصرہ