23 مارچ، 2025، 7:20 PM

اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر حملے جاری، مزید 30 فلسطینی شہید

اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر حملے جاری، مزید 30 فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی میں رفح اور خان یونس پر صیہونی رژیم کے حالیہ حملوں میں 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،  غزہ کی پٹی کے جنوبی شہروں رفح اور خان یونس پر صیہونی فوج کے حالیہ حملوں میں 30 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق شہداء میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی رژیم امریکی ایما پر غزہ جنگ بندی معاہدے خلاف ورزی کرتے ہوئے دوبارہ جارحیت کا آغاز کر چکی ہے جس کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں نہتے فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

News ID 1931331

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha