مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای آج 21 مارچ کو نوروز کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی میں خطاب کریں گے۔
تقریب کا آغاز صبح 8:30 بجے ہوگا جس میں اعلی سرکاری حکام اور عوامی نمائندے شرکت کریں گے۔ رہبر انقلاب کا خطاب صبح 10 بجے شروع ہوگا جس کو مختلف ایرانی چینلز سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ہر سال رہبر معظم کا یہ خطاب حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں ہوتا تھا، تاہم اس سال شبِ قدر اور ماہِ رمضان کی وجہ سے یہ تقریب تہران میں منعقد کی جارہی ہے۔
آپ کا تبصرہ