3 جون، 2022، 10:07 AM

رہبر معظم انقلاب اسلامی کل بروز ہفتہ حرم مطہر امام خمینی (رہ) ميں عظیم اجتماع سے خطاب کریں گے

رہبر معظم انقلاب اسلامی کل بروز ہفتہ حرم مطہر امام خمینی (رہ)  ميں عظیم اجتماع سے خطاب کریں گے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کل بروز ہفتہ دو سال کے بعد بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی 33 ویں برسی کے موقع پر عظیم الشان اجتماع خطاب کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کل بروز ہفتہ دو سال کے بعد بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی 33 ویں برسی کے موقع پر عظیم الشان اجتماع خطاب کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق حضرت امام خمینی (رہ) کی 33 ویں برسی کا پروگرام کل بروز ہفتہ مطابق 4 جون  صبح 9 بجے حضرت امام خمینی (رہ)  کے حرم مطہر میں آغاز ہوگا۔ اس موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی عوام کے عظيم الشان اجتماع سے خطاب کریں گے۔ یہ پروگرام طبی دستورات کی رعایت کے ساتھ منعقد کیا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی صبح دس بجے کے قریب برسی میں شریک زائرین سے خطاب کریں گے۔

News ID 1911071

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha