مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تہران کے خلاف واشنگٹن کی تازہ پابندیوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد کا نام شامل ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کے بیان کے مطابق اپنے تازہ ترین جانبدارانہ اور ایران مخالف اقدام میں واشنگٹن نے پاک نژاد کے علاوہ ہانگ کانگ کے جھنڈے والے کئی جہازوں پر بھی پابندی عائد کی ہے۔
یہ پابندیاں ایک ایسے وقت میں لگائی گئی ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد سے مسلسل یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کا ارادہ رکھتے ہیں جب کہ انہوں نے عملی طور پر ایک بار پھر تہران کے خلاف "زیادہ سے زیادہ دباؤ" کی ناکام پالیسی کا سہارا لیا!
آپ کا تبصرہ