1 جون، 2025، 10:23 AM

ایران کو جامع اور قابل قبول تجاویز پیش کی ہیں، وائٹ ہاؤس

ایران کو جامع اور قابل قبول تجاویز پیش کی ہیں، وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جوہری پروگرام کے حوالے سے ایران کو جامع اور قابل قبول تجاویز پیش کی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ایک مفصل اور قابل قبول پیشکش تہران کو بھیجی گئی ہے۔

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف نے ایران کو ایک جامع اور قابل قبول تجویز پیش کی ہے اور ایران کے مفاد میں ہے کہ وہ اسے قبول کرے۔

دوسری جانب، امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بعض باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یہ دستاویز کسی مکمل معاہدے کا مسودہ نہیں بلکہ چند اہم نکات پر مشتمل ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس تجویز میں ایران سے یورینیم کی افزودگی کی تمام سرگرمیوں کو مکمل طور پر روکنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق اس پیشکش میں خطے میں ایک مشترکہ نیوکلیئر انرجی اتحاد قائم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے تاکہ توانائی کے شعبے میں تعاون کیا جاسکے۔

یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے انکشاف کیا کہ امریکی تجاویز عمان کے وزیر خارجہ کے ذریعے تہران کو پہنچائی گئی ہیں۔

News ID 1933119

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha