مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی حکومت نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے امریکہ کی جانب سے پیش کردہ تازہ ترین جوہری معاہدے سے متعلق تجویز کو مسترد کیا،ؤ تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وِتکاف نے ایران کو ایک تفصیلی پیشکش ارسال کی ہے۔ صدر ٹرمپ کو امید ہے کہ ایران اس تجویز کو قبول کرے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اگر ایران نے اس پیشکش کو تسلیم نہ کیا تو اسے سخت اور سنجیدہ نتائج بھگتنا ہوں گے۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان ایٹمی معاہدے کی بحالی، علاقائی تنازعات اور پابندیوں کے خاتمے کے معاملے پر مذاکرات عرصۂ دراز سے تعطل کا شکار رہنے کے بعد حالیہ مہینوں میں بالواسطہ مذاکرات کے کئی دور ہوچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ