10 مارچ، 2025، 10:28 PM

مسلح افواج جارحیت پسندوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں، جنرل حیدری

مسلح افواج جارحیت پسندوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں، جنرل حیدری

ایران کی برّی افواج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ ملکی افواج دشمن کی کسی بھی ممکنہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی برّی افواج کے کمانڈر جنرل کیومرث حیدری نے کہا کہ ملک کی مسلح افواج رہبر معظم انقلاب کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج کی انگلی ٹریگر پر ہے اور وہ پوری طرح آمادہ باش ہیں۔

 جنرل حیدری نے کہا کہ مسلح افواج نے تمام ضروری تیاریاں کر رکھی ہیں اور کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے درکار تمام صلاحیتیں موجود ہیں اور وہ حملہ آوروں کو عبرت ناک شکست دیں گی۔ 

News ID 1931008

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha