7 مارچ، 2025، 3:26 PM

ایران کے خلاف بی بی سی کے نمائندے کی اشتعال انگیزی، روسی مندوب کا کرارا جواب

ایران کے خلاف بی بی سی کے نمائندے کی اشتعال انگیزی، روسی مندوب کا کرارا جواب

عالمی اداروں کے لئے روس کے مندوب نے بی بی سی رپورٹر کے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف سوال پر انہیں کرارا جواب دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی اداروں کے لئے روس کے مستقل نمائندے "میخائل اولیانوف" نے ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے خلاف تناؤ بڑھانے کی کوشش کرنے والے بی بی سی فارسی کے رپورٹر کو کرارا جواب دے کر انہیں سکتے میں ڈال دیا۔ 

انہوں نے ایران کو روس کا ایک اہم پڑوسی اور اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا کہبایران کی 90 فیصد تک افزودگی سے کوئی مسئلہ نہیں اور یہ پرامن ہے، بلاشبہ اسرائیل کو اس مسئلے میں تبصرہ یا مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔

 بی بی سی فارسی کے نمائندے نے روسی مندوب سے ایران مخالف جواب حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے زور دیا کہ ایران کی 60 فیصد یورینیم افزودگی خطرناک ہے، تاہم  روسی نمائندے نے ان دعووں کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم افزودگی کے بارے میں بالکل بھی پریشان نہیں ہیں، کیونکہ یہ عمل ایٹمی توانائی ایجنسی کی نگرانی میں انجام پا رہا ہے اور اس سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوگا۔

 روسی مندوب کے دوٹوک جواب پر بی بی سی کے نمائندے کو سبکی اٹھانی پڑی۔

یاد رہے کہ بی بی سی عالم اسلام کے خلاف بالعموم جب کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بالخصوص امریکہ اور یورپ کے سامراجی بیانئے کی وکالت کرتا آرہا ہے اور اس استعماری میڈیا کی شر انگیزیوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

News ID 1930921

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha