5 مارچ، 2025، 8:32 PM

یورپی ٹرائیکا ایران کے خلاف اسنیپ بیک کو فعال کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، ایرانی مندوب

یورپی ٹرائیکا ایران کے خلاف اسنیپ بیک کو فعال کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، ایرانی مندوب

ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں کے لئے ایران کے نمائندے نے کہا کہ یورپی ٹرائیکا قرارداد 2231 اور JCPOA کی خلاف ورزی کی وجہ سے ایران کے خلاف تنازعات کے طریقہ کار کو فعال کرنے کی قانونی پوزیشن میں نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ویانا میں اقوام متحدہ کے لئے ایران کے نمائندے "محسن نذیری اصل" نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے خطاب کے دوران یورپی ٹرائیکا کے مخاصمانہ اقدام پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کی نگرانی کے حوالے سے امریکہ اور یورپی ٹرائیکا کا کردار نہایت معاندانہ رہا ہے۔

نذیری نے مزید کہا کہ امریکہ کی  معاہدے سے یکطرفہ دستبرداری پر یورپی ٹرائیکا نے جانبدارانہ رویہ اپناتے ہوئے الٹا ایران پر دباو بڑھانے کی کوشش کی۔

انہوں نے زور دیا کہ امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے کی بار بار خلاف ورزی کے باوجود ایران  ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

ایرانی مندوب نے واضح کیا کہ یورپی ٹرائیکا ایران کے خلاف تنازعات کے طریقہ کار کو فعال کرنے کی قانونی پوزیشن میں نہیں ہے۔ 

News ID 1930886

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha