1 مارچ، 2025، 11:51 AM

پاکستان میں دہشت گردی، ایرانی وزارت خارجہ کی شدید مذمت

پاکستان میں دہشت گردی، ایرانی وزارت خارجہ کی شدید مذمت

ایرانی وزارت خارجہ نے پشاور میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف باہمی تعاون سے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے گذشتہ روز پاکستان کے شہر پشاور میں دینی مدرسے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے دارالعلوم حقانیہ میں بم دھماکے پر حکومت پاکستان، عوام اور متاثرین کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

بقائی نے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پشاور جیسے سانحات کو روکنے کے لیے علاقائی سطح پر تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو فروغ دینے والوں اور مالی مدد فراہم کرنے والوں کے خلاف کوششیں جاری رکھنا چاہئے۔

News ID 1930786

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha