25 فروری، 2025، 9:15 AM

حزب اللہ کے ساتھ جنگ، اسرائیل کو 9 ارب "شیکل" سے زائد کا نقصان

حزب اللہ کے ساتھ جنگ، اسرائیل کو 9 ارب "شیکل" سے زائد کا نقصان

صہیونی عہدیدار کے مطابق حزب اللہ کے حملوں کے نتیجے میں صہیونی حکومت کو شمالی فلسطین میں تقریبا 9 ارب شیکل کا نقصان پہنچا ہے۔

حزب اللہ اور صہیونی حکومت کے درمیان مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں پر ہونے والی جنگ کے نتیجے میں صہیونی حکومت کو اربوں کا مالی نقصان ہوا ہے۔

اسرائیلی چینل 14 کے مطابق جنگ کے دوران شمالی علاقوں کو 9 ارب شیکل کا نقصان پہنچا، جس میں سے 5.5 ارب شیکل براہ راست اور 3.5 ارب شیکل بالواسطہ نقصانات ہیں۔ 2900 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوئیں جن میں سے 278 تعلیمی اداروں کی عمارتیں تھیں۔ 103 عمارتیں مکمل طور پر ناقابل استعمال ہوچکی ہیں۔ یہ نقصانات ظاہر کرتے ہیں کہ حزب اللہ کے حملوں نے اسرائیل کی شمالی سرحدی علاقوں میں شدید نقصان پہنچایا ہے۔ وہاں کے باسی بدستور عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

صہیونی رکن پارلیمنٹ میکی لوی نے کابینہ کی ناکامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا یہ طے تھا کہ جنگ زدہ علاقوں کے رہائشی اپنے گھروں کو لوٹیں گے اور طلبہ دوبارہ اسکول جائیں گے لیکن اب تک ہم نے نہیں سنا کہ اسرائیلی حکومت نے اس کے لیے کوئی تیاری کی ہو۔

اسرائیلی وزیر زئیو الکین نے شمالی علاقوں کی صورتحال پر تفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ جنگ کے آغاز پر 43 بستیوں کو خالی کرنا پڑا جو کہ لبنان کی سرحد سے 3.5 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھیں۔ ان بستیوں میں 64,745 افراد مقیم تھے۔

شمالی فلسطینی بستیوں کے سربراہان بارہا شکایت کرچکے ہیں کہ حکومت کے پاس جنگ کے دوران کوئی حکمت عملی تھی اور نہ ہی جنگ کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئی منصوبہ بندی موجود ہے۔

News ID 1930682

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha