21 فروری، 2025، 2:35 PM

شام پر قبضے کے خلاف نئی مزاحمت پیدا ہوگی، سینئر ایرانی عہدیدار

شام پر قبضے کے خلاف نئی مزاحمت پیدا ہوگی، سینئر ایرانی عہدیدار

ایران کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ شام پر قبضے کے ردعمل میں نئی ​​مزاحمت جنم لے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے  چیئرمین علی اکبر احمدیان نے ایک فوجی مشق کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا شام پر جاری قبضے کے خلاف نئی ​​مزاحمت پیدا ہو گی۔ 

انہوں نے پیشین گوئی کی کہ شام کے عوام دن بدن اپنے ملک کو آزاد کر رہے ہوں گے۔ 

ایرانی عہدیدار نے غزہ میں اسرائیل کی شکست کو ذلت آمیز قرار دیتےہوئے کہا کہ حالیہ جنگ میں صیہونی رژیم کا جانی نقصان ماضی کی نسبت زیادہ رہا اور اسرائیل کوئی فتح حاصل نہیں کرسکا۔

 انہوں نے " شام" پر صیہونی قبضے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات فتح کے مترادف نہیں ہیں، بلکہ کھلی جارحیت ہے جس کے خلاف شامی عوام ضرور مزاحمت کریں گے۔

News ID 1930540

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha