10 فروری، 2025، 3:16 PM

ایرانی عوام اپنی آزادی اور قومی وقار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے، محمد مخبر

ایرانی عوام اپنی آزادی اور قومی وقار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے، محمد مخبر

رہبر معظم انقلاب کے مشیر نے 22 بہمن کے مارچ میں عوام کی پرجوش موجودگی کو اتحاد اور بصیرت کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام اپنی آزادی اور قومی وقار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، رہبر معظم انقلاب کے مشیر محمد مخبر نے آج تہران کی عوامی ریلی میں شرکت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اسلامی انقلاب 46 ​​سالوں میں پختگی کے مراحل طے کر چکا ہے اور اپنے درخشاں مستقبل کی جانب گامزن ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب کا مرکزی خیال حق محوری اور حریت پسندی ہے اور ہمارے عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہمیشہ حق پر قائم ہیں، خواہ پوری دنیا باطل کے ساتھ کھڑی ہو۔"

 محمد مخبر نے کہا کہ آج خطے میں نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی اور بچوں کا قتل عام کرنے والی صیہونی رژیم برائی کا محور ہے اور ہمارے دور میں باطل کی حقیقی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم اور مزاحمت اس جرثومہ اعظم کے خلاف ایک مضبوط عزم کے ساتھ کھڑی ہے اور آج کے مارچ میں عوام کی بھرپور موجودگی ان کے لئے مزاحمت کو جاری رکھنے کا واضح پیغام ہے۔

News ID 1930243

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha