8 فروری، 2025، 9:25 AM

3 صہیونی یرغمالیوں کے بدلے مزید 183 فلسطینی قیدی آج رہا ہوں گے

3 صہیونی یرغمالیوں کے بدلے مزید 183 فلسطینی قیدی آج رہا ہوں گے

حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے تحت آج 3 صہیونی یرغمالیوں کے بدلے مزید 183 فلسطینی قیدی رہا ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر عملدرامد جاری ہے۔ اس حوالے سے فلسطینی قیدیوں سے متعلق امور کی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت آج مزید 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، جن میں عمر قید کی سزا پانے والے 18، 54 سخت سزاؤں کے حامل اور 111 غزہ کے عام قیدی شامل ہیں۔

کمیٹی نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے تین صہیونی یرغمالیوں کی فہرست اسرائیلی قابض حکام کے حوالے کردی ہے جس کے بعد ہفتہ کے روز عمر قید کی سزا پانے والے 18 فلسطینی قیدی اور 54 دیگر قیدی رہا کیے جائیں گے۔

اس فہرست میں وہ 111 فلسطینی عام قیدی بھی شامل ہیں جو 7 اکتوبر کو طوفان الاقصی آپریشن کے بعد گرفتار کیے گئے تھے۔

دوسری جانب القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تنظیم نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت تین صہیونی قیدیوں کو بھی رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

News ID 1930155

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha