25 جنوری، 2025، 4:53 PM

نئی دہلی امن کانفرنس، ایران کو فلسطینی عوام کی حمایت پر گاندھی امن ایوارڈ سے نوازا گیا

نئی دہلی امن کانفرنس، ایران کو فلسطینی عوام کی حمایت پر گاندھی امن ایوارڈ سے نوازا گیا

اسلامی جمہوریہ ایران کو اس کی پرامن کوششوں اور فلسطینی عوام کی حمایت پر نئی دہلی میں ایک کانفرنس کے دوران مہاتما گاندھی عالمی امن ایوارڈ دیا گیا۔

مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کو اس کی پرامن کوششوں اور فلسطینی عوام کی حمایت پر نئی دہلی میں ایک کانفرنس کے دوران مہاتما گاندھی عالمی امن ایوارڈ دیا گیا۔ 
یہ ایوارڈ نہ صرف مغربی ایشیا میں امن و سلامتی کے لیے ایران کی کوششوں کا اعتراف ہے بلکہ  خطے میں انسانی مسائل اور حقوق پر عالمی توجہ کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔ اس اقدام سے ایران اور دیگر ممالک کے درمیان ثقافتی اور سیاسی تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں اور ثقافتی شخصیات کی موجودگی میں منعقد ہونے والی امن کانفرنس میں ایران کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ، عراق اور قطر کو بھی گاندھی ایوارڈ دیا گیا۔ 
کانفرنس میں خطے کو درپیش چیلنجز اور امن کے قیام کے لیے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

News ID 1929834

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha