24 جنوری، 2025، 3:58 PM

طوفان الاقصیٰ آپریشن کا مقصد فلسطین کا محاصرہ توڑنا تھا، سربراہ بسیج

طوفان الاقصیٰ آپریشن کا مقصد فلسطین کا محاصرہ توڑنا تھا، سربراہ بسیج

ایران کی عوامی رضاکار فورس 'بسیج ' کے سربراہ نے کہا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن کا مقصد فلسطین کا محاصرہ توڑنا تھا، جو حاصل کر لیا گیا۔

مہر نیوز کے نمائندے کے مطابق، ایران کی بسیج فورس کے سربراہ جنرل غلام رضا سلیمانی نے آج صبح اس تنظیم کی مشق کے دوران کہا کہ مظلوم مگر مقتدر فلسطینی قوم نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے 15 ماہ بعد جارح دشمن اور اس کے اتحادیوں کو شکست دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں نے عالم اسلام میں ایک عظیم فتح حاصل کی جو تاریخ میں ایک منفرد حماسے کے طور پر ثبت رہے گی۔

بریگیڈئیر سلیمانی نے کہا کہ اس فتح کے عظیم کے نتائج مستقبل میں سامنے آئیں گے۔

 دنیا مزاحمت کی منطق کو سمجھ چکی ہے

غلام رضا سلیمانی نے کہا کہ غزہ جنگ کی فتح میں لبنان کی حزب اللہ، یمن کی انصار اللہ اور عراقی مزاحمت کی حمایت کا تذکرہ ضروری ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ آج دنیا مزاحمت کی منطق کو سمجھ چکی ہے، دشمن کے تھنک ٹینکس کہتے ہیں کہ فتح حاصل کرنے کے لیے ہمیں مقاومت کے ایمانی جذبے کو سمجھنا ہوگا، کیونکہ اگر طاقت میں مزاحمت کا جذبہ شامل نہ ہو تو فتح حاصل نہیں کی سکتی۔

News ID 1929809

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha