مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لئے حماس اور غاصب صہیونی حکومت کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات نتیجہ خیز ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
حماس نے اپنے شہید رہنما یحیی السنوار کی لاش حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاہم صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ اسرائیل شہید السنوار کی لاش حماس کے حوالے نہیں کرے گا۔
یاد رہے کہ حماس کے سابق سربراہ یحیی السنوار 17 اکتوبر 2024 کو غزہ میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوگئے تھے۔ شہادت کے بعد صہیونی حکومت نے ان کی لاش اپنی تحویل میں لی تھی۔
خطے کے بعض ذرائع نے بھی کہا تھا کہ حماس نے قیدیوں کے تبادلے کے پہلے مرحلے میں تحریک کے سابق سربراہ شہید یحیی السنوار کی لاش حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ