مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کا اجلاس عراقی دارالحکومت بغداد میں منعقد ہوگا جس میں ایشیائی ممالک کے پارلیمانی وفود شرکت کریں گے۔
یرانی پارلیمانی وفد اجلاس میں شرکت کے لئے عراق روانہ ہوگیا ہے۔ وفد کی قیادت شہین جہانگیری کر رہے ہیں، جبکہ فاطمہ جرارہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
ایشین پارلیمنٹری اسمبلی کا یہ اجلاس عراق کی پارلیمنٹ کی میزبانی میں بغداد میں منعقد ہورہا ہے۔
دو روزہ اجلاس کے دوران سات خصوصی قراردادوں کا جائزہ، فلسطین کمیٹی کی تشکیل، اور اس اسمبلی کی بنیادی دستاویزات کے کچھ مواد پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں ایران کے علاوہ عراق، آذربائیجان، ترکی، روس، فلسطین، انڈونیشیا، بحرین، متحدہ عرب امارات، قطر، سعودی عرب، پاکستان، کمبوڈیا، اور قبرص کے پارلیمانی نمائندے شرکت کریں گے۔
آپ کا تبصرہ