9 جنوری، 2025، 6:09 PM

خطے کے ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں تعاون کے لئے آمادہ ہیں، ایران

خطے کے ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں تعاون کے لئے آمادہ ہیں، ایران

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے چیئرمین نے اپنے آرمینیائی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں خطے کے ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ملک کی آمادگی کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کی قومی سلامتی کونسل کے چیئرمین علی اکبر احمدیان نے جنوبی قفقاز کے علاقے کے دورے کے دوران ایریوان میں اپنے آرمینیائی ہم منصب ارمین گریگوریان سے ملاقات کی۔ 

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی علاقائی پالیسیوں کی وضاحت کرتے ہوئے خطے میں کسی بھی جیوپولیٹکل تبدیلی کے خلاف ملک کے موقف کا اعادہ کیا۔

 اس ملاقات میں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، سیکورٹی اور اقتصادی تعلقات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 

دونوں اعلی عہدیداروں نے قفقاز کے علاقے میں امن و استحکام کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔

  اس ملاقات میں آرمین گریگورین نے شمالی جنوبی راہداری میں آرمینیا کی دلچسپی کا عندیہ دیتے ہوئے چابہار بندرگاہ کی اسٹریٹجک صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے ملک کے عزم کا اظہار کیا۔

News ID 1929449

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha